آئرلینڈ مئی میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کریگا

پیر 28 جنوری 2019 15:00

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2019ء) آئرلینڈ مئی میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 5 مئی سے ہو گا، تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی ، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش ورلڈ کلاس ٹیمیں ہیں، دونوں کے خلاف سہ ملکی سیریز کی میزبانی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے اور اس سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
وقت اشاعت : 28/01/2019 - 15:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :