محکمہ سپورٹس کوہاٹ کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

پیر 28 جنوری 2019 17:34

محکمہ سپورٹس کوہاٹ کے زیر اہتمام فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) محکمہ سپورٹس کوہاٹ کے زیراہتمام یونین کونسلز کی سطح پر مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کاانعقادبدستورجاری ہے۔ اس سلسلے میںضلع کوہاٹ کے نئے تحصیل گمبٹ میں گمبٹ فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہواجس میں کل 16ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل یاران ایف سی اورفرید ایف سی کے مابین کھیلا گیاجسے اولذکر نے 2کے مقابلے میں3گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی مقامی تحصیل کونسلرطاہر نبی تھے جنہوں نے ونر اور رنر اپ ٹرافیاں دینے کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ سید سکندر شاہ اورشائقین فٹ بال کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مہمان خصوصی کا اس موقع پرکہناتھا کہ موجودہ صوبائی حکومت نچلی سطح تک قومی اور مقامی کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاںہے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کوقومی اوربین الاقوامی سطح پرآگے آنے کے مواقع فراہم کررہی ہے ۔
وقت اشاعت : 28/01/2019 - 17:34:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :