انٹرنیشنل پاکستانی باکسر محمد وسیم کا ایک مرتبہ پھر رنگ میں اترنے کا فیصلہ

پیر 28 جنوری 2019 22:45

انٹرنیشنل پاکستانی باکسر محمد وسیم کا ایک مرتبہ پھر رنگ میں اترنے کا فیصلہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2019ء) انٹرنیشنل پاکستانی باکسر محمد وسیم ایک مرتبہ پھر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے رنگ میں اترنے کا فیصلہ کرلیا دبئی میں ورلڈ چیمپئن شپ کے لئے غیر ملکی کمپنی ایم ٹی کے کیساتھ تین سال کا معاہدہ کرلیا ٹرینگ کے لئے اسکارٹ لینڈ جائیں گے باکسر محمد وسیم کا تعلق کوئٹہ سے ہے انہوں نے پاکستانی قوم سے کامیابی کے لئے دعاوں کی اپیل کی ہیں انٹرنیشنل پاکستانی باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ دبئی میں ایم ٹی کے کمپنی کے ساتھ ورلڈ چیمپئن شپ کے 10فائیٹ کھیلنے کے لئے تین سال کا معاہدے پر دستخط کرلیا ہیں فائیٹ اور فائٹر کا نام فائنل ہونے کے بعد اپریل میں رنگ میں اترنے کا امکان ہے محمدوسیم کی ٹرینگ اسکارٹ لینڈ میں ہوگی انہوں نے کہا کہ بڑی فائیٹ ہیں جس کے لئے بھر پور محنت کرکے ورلڈ چیمپئن شپ پاکستان کے نام کروں گا انہوں نے پاکستانی قوم سے کامیابی کے لئے دعاوں کی اپیل کی ہیں تاکہ ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوکر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پوری دنیا میں روشن کرسکوں۔

وقت اشاعت : 28/01/2019 - 22:45:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :