اسلام آباد مریڈین سپر فٹ بال لیگ فروری میں شروع ہو گی

منگل 29 جنوری 2019 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2019ء) اسلام آباد مریڈین سپر فٹ بال لیگ فروری سے اکبر فٹ بال گرائونڈ میں شروع ہو گی ،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ سپر لیگ کی تیاریاں زورو شور پر ہیں اور لیگ میں اسلام آباد کی ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی ، جن میں سی ڈی اے کلب، اسلام آباداکیڈمی کلب، روور کلب، اکبر کلب ،ایورگرین کلب، مہران کلب، ہماکلب اور راوی کلب شامل ہیں لیگ کے میچز ہر ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے
وقت اشاعت : 29/01/2019 - 14:49:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :