پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر و سابق صوبائی وزیر پنجاب محمد ارشد خان لودھی انتقال کرگئے، نماز جنازہ (آج)اداکی جائیگی

منگل 29 جنوری 2019 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر و سابق صوبائی وزیر پنجاب محمد ارشد خان لودھی انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ (آج) بدھ کو دن گیارہ بجے ہرپہ، ساہیوال ان کے آبائی علاقہ میں ادا کی جائیگی۔ ارشد خان لودھی کی وفات پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین، نائب صدرو رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر، سید ظاہر علی شاہ (صدر خیبر پختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن)، سردار محمد نویدحیدر(صدر، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن)، قائم مقام جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین، ڈائریکٹر کرنل(ر) سیدفراست علی شاہ،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد سلیم ، سابق سیکرٹری جنرل کرنل(ر) مجاہد اللہ ترین، سابق ڈائریکٹر ونگ کمانڈر (ر) پرویز سعید میر، سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا شوکت علی خان اور سابق سیکرٹری شوکت علی خان کے علاوہ فٹ بالروں کی کثیر تعداد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی فٹ بال کے لئے خدمات ہو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/01/2019 - 14:58:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :