بائولنگ ایکشن ٹیسٹ نہ دینے پر بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ پر پابندی

منگل 29 جنوری 2019 15:00

بائولنگ ایکشن ٹیسٹ نہ دینے پر بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ پر پابندی
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بائولنگ ایکشن ٹیسٹ نہ دینے پر بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی۔ رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے دوران ایمپائرز نے رائیڈو کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد گورننگ باڈی کے قوانین کے تحت رائیڈو کو 14 روز کے اندر بائولنگ ایکشن ٹیسٹ دینا تھا لیکن انہوں نے نہیں دیا اسلئے جب تک بھارتی کرکٹر ٹیسٹ دے کر اپنے ایکشن کو کلیئر نہیں کرتے ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ پر پابندی عائد ہو گی تاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بائولنگ جاری رکھیں گے۔

وقت اشاعت : 29/01/2019 - 15:00:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :