میرحمزہ بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

فاسٹ باﺅلر رواں سال سسیکس کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 31 جنوری 2019 18:29

میرحمزہ بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 جنوری2019ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر میر حمزہ رواں سال انگلش کاﺅنٹی سسیکس کے لیے 9فرسٹ کلاس میچز کھیلیں گے ۔26سالہ میر حمزہ نے اکتوبر2018ءمیں آسٹریلیا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور وہ رواں سال مئی میں سسیکس کی ٹیم کو جوائن کر یں گے ۔سسیکس کاﺅنٹی کی جانب سے جاری کرد ہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میر حمزہ20مئی بروز پیر سے نارتھمپٹن شائر کے خلاف اوے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے اور لنکاشائر کے خلاف بروز ہفتہ13جولائی کو اپنا آٹھواں اور آخری میچ کھیلیں گے ،وہ آسٹریلیا اے کے خلاف آرنڈیل کے مقام پر اتوار7جولائی سے بدھ 10جولائی تک شیڈول میچ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے ۔

میر حمزہ نے سسیکس کاﺅنٹی سے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سسیکس جیسے تاریخی کلب کی جانب سے کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں اور عمران خان اور جاوید میانداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہترین کاکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے،ان کا مزیدکہنا تھا کہ وہ کلب کے لیے کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور سابق آسٹریلیوی فاسٹ باﺅلر جیسن گلیسپی سے سیکھنے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ میر حمزہ سے قبل سابق قومی کپتان عمران خان ، جاویدمیانداد،مشتاق احمد،محمد اکرم،ثقلین مشتاق،یاسر عرفات اور رانا نوید الحسن بھی سسیکس کی جانب سے کھیل چکے ہیں ۔      
وقت اشاعت : 31/01/2019 - 18:29:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :