سری لنکن کرکٹر تھسارا پریرا کی سوشل میڈیا پر بدنام کرنے پر بورڈ سے مسز لسیتھ مالنگا کی شکایت

جمعرات 31 جنوری 2019 21:21

سری لنکن کرکٹر تھسارا پریرا کی سوشل میڈیا پر بدنام کرنے پر بورڈ سے مسز لسیتھ مالنگا کی شکایت
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2019ء) سری لنکن کرکٹر تھسارا پریرا نے سوشل میڈیا پر بدنام کرنے پر بورڈ سے مسز لسیتھ مالنگا کی شکایت کردی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا کے نام خط میں لکھا کہ حالیہ دورئہ نیوزی لینڈ کے دوران محدود اوورز کی ٹیم کے قائم مقام کپتان لسیتھ مالنگا کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیاکہ میں نے ٹیم میں جگہ کیلئے وزیر کھیل سے سفارش کرائی، ان کی باتوں پر لوگوں نے یقین کرلیا اور میں پورے ملک میں مذاق بن کررہ گیا ہوں، بورڈ اس معاملے کی تحقیقات کرائے۔۔
وقت اشاعت : 31/01/2019 - 21:21:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :