ثانیہ مرزا بیٹے کی عمر 3 ماہ ہونے پر خوشی سے نہال

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی عمر 3 ماہ ہونے پر ہی کیک کاٹ لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 فروری 2019 11:37

ثانیہ مرزا بیٹے کی عمر 3 ماہ ہونے پر خوشی سے نہال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم فروری 2019ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2 اکتوبر 2018 کو ایک بیٹے کو جنم دیا۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ننھے شہزادے کی نئی تصویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی تھیں۔ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزانے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی نئی تصویر ٹوئٹراور انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی تھیں اور ساتھ ہی ثانیہ نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ بیٹے کے ساتھ انجوائے کرنے اور بیٹے کا کیمرے سے تصاویر بنانے کا شوق بھی ظاہر کیا ۔

تصویر میں دیکھا گیاکہ ثانیہ مرزا اپنے ’کیوٹ‘ بیٹے اذہان کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔تاہم اب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے تین ماہ کے ہو گئے ہیں اور اس خوشی کو بھی ثانیہ مرزا نے بھی خوب منایا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کے ساتھ کیک کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ثانیہ مرزا ماں بننے کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ خوب انجوائے کر رہی ہیں وہ اکثر بیٹے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں۔

۔ خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 ءمیں شادی کی تھی،شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔دونوں کی بطور جوڑا مستقل رہائش گاہ اگرچہ دبئی میں ہی ہے، تاہم اپنے اپنے پروفیشن کی مصروفیات کے باعث شعیب اور ثانیہ زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے رواں سال یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اور شعیب ملک اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ ’مرزا ملک‘ لگائیں گےاور یہی وجہ ہے کہ شعیب ملک نے بھی اپنے بیٹے کے لیے ’بے بی مرزا ملک‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔یاد رہے کہ ایک ایونٹ کے دوران ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا تھا کہ ان کے بچے کی شہریت کیا ہوگی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، مگر ہم شہریت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، یہ شہ سرخیوں میں تو اچھا لگ سکتا ہے، مگر گھر میں ہمارے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں۔
وقت اشاعت : 01/02/2019 - 11:37:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :