ایچ ای سی انٹرورسٹی سیونز رگبی چیمپئن شپ یونیورسٹی آف لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو فائنل میں 26-0 سے شکست دے کر جیت لیا

پیر 4 فروری 2019 19:08

ایچ ای سی انٹرورسٹی سیونز رگبی چیمپئن شپ یونیورسٹی آف لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو فائنل میں 26-0 سے شکست دے کر جیت لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2019ء) ایچ ای سی انٹرورسٹی سیونز رگبی چیمپئن شپ یونیورسٹی آف لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو فائنل میں 26-0 سے شکست دے کر جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز میں منعقدہ ایک روزہ ایونٹ میں پاکستان بھر سے 15 یونیورسٹیز نے شرکت کی۔ پاکستان رگبی یونین نے پورے ایونٹ میں ٹیموں کو ٹیکنیکل سروسز مہیا کیں۔

یونیورسٹیز میں پنجاب یونیورسٹی، بیت ایمز کوئٹہ، پشاور یونیورسٹی، ایف کالج یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، ثوابی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز، یونیورسٹی آف پنجاب، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، بی زیڈیو ملتان، فاسٹ اسلام آباد، سپریئر یونیورسٹی، لاہور گیریژن یونیورسٹی، لمز یونیورسٹی لاہور اور یونیورسٹی آف لاہور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رجسٹرار یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز سجاد حیدر تھے۔ لیگ میچز کے اختتام کے بعد پہلے سیمی فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے ایف سی کالج یونیورسٹی کو 26-0 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں یونیورسٹی آف لاہور نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کو 25-0 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ تیسری چوتھی پوزیشن کے میچ میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے ایف سی کالج یونیورسٹی کو 31-0 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فائنل مقابلے میں یونیورسٹی آف لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو 26-0 سے ہرا کر ایچ ای سی انٹرورسٹی سیونز رگبی چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل کے پہلے ہاف میں یونیورسٹی آف لاہور کی طرف سے عمیر اور توقیر نے ایک ایک ٹرائی سکور کی جبکہ افضل نے ایک ٹرائی کنورٹ کی۔ اس طرح ہاف ٹائم پر سکور 12-0 تھا۔ دوسرے ہاف میں افضل نے تیسرے منٹ میں ٹرائی سکور کی جبکہ خود ہی وہ ٹرائی کنورٹ بھی کی۔ ساتویں منٹ میں عمیر چودھری نے یونیورسٹی آف لاہور کی طرف سے ایک اور ٹرائی سکور کی جو افضل نے کنورٹ کی اس طرح یونیورسٹی آف لاہور کی ٹیم 26-0 سے جیت گئی۔
وقت اشاعت : 04/02/2019 - 19:08:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :