پی ٹی سی ایل نیپال اور پاکستان بلائنڈ وومن کرکٹ سریز کا ا سپانسر

اسلام آباد، راولپنڈی ، اور لاہور میں کھیلی جانے والی اس سریزکے میچزنیپال اور پاکستان بلائنڈ وومن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جا رہے ہیں

پیر 4 فروری 2019 19:53

پی ٹی سی ایل نیپال اور پاکستان بلائنڈ وومن کرکٹ سریز کا ا سپانسر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری2019ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے دوسری بلائنڈ وومن کرکٹ سیریز کو اسپانسر کیا ہے ، اسلام آباد، راولپنڈی ، اور لاہور میں کھیلی جانے والی اس سریزکے میچزنیپال اور پاکستان بلائنڈ وومن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جا رہے ہیں ۔

 پاکستان بلائنڈ وومن کرکٹ ٹیم کے لئے بین الاقوامی کیلنڈر کی حیثیت سے یہ پہلا موقع ہے۔

بلائنڈ وومن کے درمیان بین الاقوامی معیار کی دنیا بھر میں کھیلی جانے والی یہ دوسری کرکٹ سریز ہے ، جبکہ پہلی بلائنڈ وومن کرکٹ سیریز 2018 میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی ۔

 مقیم الحق ، چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل ، نے اس موقع پر کہا، ''میں نیپال اور پاکستان کی بلائنڈ وومن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے اس چوتھے ٹی 20 میچ کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔

(جاری ہے)

خصوصی قابلیت کے حامل افراد کو معاشرے کا حصہ بنانے اور صنصی تفرق کی حمایت کے لیے یہ ہماری ایک چھوٹی سی کاوش ہے ، یہ مثبت قدم ہمیں امید کا پیغام دیتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک صحت مند اور ہمہ جہد معاشرے کو تشکیل دے سکیں گے ۔ ''

نیپال کی بلائنڈ وومن کرکٹ ٹیم 26 جنوری سے4 فروری تک پانچ ٹی 20 میچز کی سریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ۔

پی ٹی سی ایل بینائی سے محروم خصوصی قابلیت کے حامل افراد کو ہر ممکن مواقع فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے ۔کرکٹ بطور کھیل اور پلیٹ فارم، سماجی ، جسمانی اور انفرادی روایے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے جو ہمہ جہد معاشرے کو بھی تشکیل دے سکتی ہے ۔
وقت اشاعت : 04/02/2019 - 19:53:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :