یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال میچ میں اسلام آباد نے کشمیر الیون کو 5-1 سے شکست دیدی

بدھ 6 فروری 2019 15:29

یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال میچ میں اسلام آباد نے کشمیر الیون کو 5-1 سے شکست دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر فٹ بال میچ میں اسلام آباد نے کشمیر الیون کو 5-1 سے شکست دیدی۔اسلام آباد ٹیم کی جیت میں صمد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول کرکے اپنی ہیٹ مکمل کی، میچ کیچیف ایگزیکٹو مریڈین گروپ سردار طارق محمود مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز منصوراحمد، آغا امجد اللہ، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان اور ینگ رائزنگ سٹار ویمن کلب کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیابی حاصل کرنے والے ٹیموں کو ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک اسلام آباد کو کشمیر الیون کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں اسلام آباد کی ٹیم نے مزید چار گول جبکہ کشمیر کی ٹیم نے ایک گول کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے صمد خان نے تین گول کرکے اپنی ہیٹ مکمل کی جبکہ کامل اور عمر نے ایک، ایک گول کیا، کشمیر الیون کی جانب سے واحد گول شعیب نے کیا۔آئی ایف اے ٹیم کے کوچ محمد صدیق بنگش نے ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ کے دوران کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہی-
وقت اشاعت : 06/02/2019 - 15:29:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :