نیپال کی ویمنزبلائنڈ کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریزمیں شرکت کے بعد لاہورسے واپس روانہ

بدھ 6 فروری 2019 15:42

نیپال کی ویمنزبلائنڈ کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریزمیں شرکت کے بعد لاہورسے واپس روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) نیپال کی ویمنزبلائنڈ کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریزمیں شرکت کے بعد لاہورسے براستہ واہگہ بارڈر نیپال کیلئے روانہ ہوگئی ۔واہگہ بارڈرپرپاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کے عہدیداروں نے نیپالی ٹیم کورخصت کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سیریزمیں نیپالی ٹیم نے پاکستان بلائنڈویمنزٹیم کوچار صفرسے شکست دی تھی روانگی سے قبل نیپالی کپتان بھاگوتی بھٹاوا کاکہناتھا کہ پاکستان میں جومحبت ملی اسے ہمیشہ یادرکھیں گے لاہور۔

فیصل آباد۔راولپنڈی اوراسلام آباد میں ہمارافقیدالمثال استقبال کیاگیا سیریزمیں کلین سوئپ پربہت خوش ہیں پاکستانی کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں وقت کے ساتھ ساتھ حاصل ہونے والے تجربے سے مستقبل میں گرین شرٹس کی کارکردگی میں مزیدبہتری آئے گی ۔
وقت اشاعت : 06/02/2019 - 15:42:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :