اسلام آباد ،پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام یوم یکجتی کشمیر کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے

ہاکی اور فٹ بال کے میچوں میں کشمیر الیون کی کامیابی ، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

بدھ 6 فروری 2019 16:46

اسلام آباد ،پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام یوم یکجتی کشمیر کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میںپاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہاکی اور فٹبال خواتین کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں کشمیر الیون نے دونوں مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔تفصیلا ت کے مطابق روڈھم ہال، اسلام آباد میں کھیلے گئے فٹ بال خواتین مقابلوں میں 3-2 سے کشمیر الیون نے برتری حاصل کی جبکہ نصیر بندہ ہاکی گرائونڈ میں کھیلے گئے خواتین ہاکی کے مقابلوں میں کشمیر الیون نے پی ایس بی الیوں کو2-1 سے ہرادیا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک کشمیر الیون کو1-0 گول کی برتری حاصل تھی۔ پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں کشمیر الیون کی جانب سے سائرہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں پی ایس بی الیون کی جانب سے سدرہ نے گول کرکے مقابلہ1-1 گول سے برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

18 ویں منٹ میں کشمیر الیون کی ریحانہ نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کر دیا جو میچ کے اختتام تک رہا۔

کشمیر الیون کے کوچ سہیل جنجوعہ اور پی ایس بی الیون کے کوچ محمد عظیم تھے۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکڑ جنرل منصور احمدخان شیروانی بطور مہمان خصوصی مقابلوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔اس موقع پر آغا امجداللہ،محمد اعظم ڈار،راجہ غضنفر جاوید کے علاوہ راناتنویر احمد حاجی غیاث الدین بلوچ بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 06/02/2019 - 16:46:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :