تبدیلی کپ فٹبال لیگ پشاور یوتھ سٹار کی ٹیم نے جیت لی

ْ ایرانی قونصلر جنرل محمد باقر بیگی‘صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے انعامات تقسیم کئے

بدھ 6 فروری 2019 19:55

تبدیلی کپ فٹبال لیگ پشاور یوتھ سٹار کی ٹیم نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) تبدیلی کپ فٹبال لیگ پشاور یوتھ سٹار کی ٹیم نے جیت لی ۔

(جاری ہے)

لیگ کا فائنل پشاور کے طہماس فٹبال سٹیڈیم پر منعقد ہوا اس موقع پر صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ایرانی قونصلر جنرل محمد باقر بیگی‘صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش‘چیف آرگنائزر شاہد خان شینواری ‘ولی خان ‘ڈی ایس او پشاور جمشید بلوچ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے ‘پشاور یوتھ سٹارز کی طرف سے حنیف خان نے 23 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی جبکہ 32 ویں منٹ میں جنگل خیل کوہاٹ کی طرف سے رسول خان نے گول کرکے میچ برابر کر دیا مقررہ وقت تک میچ برابر رہا جس کے بعد پنلٹی شوٹ آئوٹ کا فیصلہ کیا گیا جس میں پشاور یوتھ سٹارز نے تین اور جنگل خیل کوہاٹ کی ٹیم نے دو گول سکور کئے اس طرح تبدیلی کپ پشاور یوتھ سٹارز نے اپنے نام کیا ‘صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ‘ایرانی قونصلر جنرل محمد باقر بیگی اور صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ونر ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ دولاکھ روپے نقد اور رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد دئیے گئے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ پہلے اس میدان میں سیاسی جلسے ہوتے تھے اب یہ میدان صرف کھیلوں کے لئے استعمال ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں میں سب کیساتھ ہیں‘ایرانی قونصلر جنرل باقر بیگی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوشش ہے کہ ایران اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان سیریز منعقد کروائیں اور اسی گرائونڈ میں یہ انٹرنیشنل میلہ سجانا چاہتے ہیں اس کے علاوہ پاکستان کی فٹبال ٹیم ایران کا دورہ کرے گی اور ایرانی ٹیم کوبھی پاکستان کا دورہ کرائیں گے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے میچ دیکھنے کو ملیں گے‘چیف آرگنائزر شاہد خان شینواری نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جلد ہی پاکستان فٹبال سپر لیگ کا انعقاد کیا جائے گا اس سلسلے میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان کی سطح کے مقابلے منعقد کرائیںانہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی انہیں اسی طرح حکومت اور دیگر اداروں کی طرف سے بھرپور سپورٹ ملتی رہے گی ۔

وقت اشاعت : 06/02/2019 - 19:55:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :