تیسرا ٹی ٹوئنٹی، شاداب خان کی دھواں دار بلے بازی کے باعث پاکستان جنوبی افریقہ کو تگڑا ہدف دینے میں کامیاب

سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی مایوس کن مجموعی کارکردگی، کلین سوئپ کی تلوار سر پر لٹکنے لگی

muhammad ali محمد علی بدھ 6 فروری 2019 22:38

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، شاداب خان کی دھواں دار بلے بازی کے باعث پاکستان جنوبی افریقہ کو تگڑا ہدف دینے میں کامیاب
کیپ ٹاون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06فروری 2018ء) تیسرا ٹی ٹوئنٹی، شاداب خان کی دھواں دار بلے بازی کے باعث پاکستان جنوبی افریقہ کو تگڑا ہدف دینے میں کامیاب، سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی مایوس کن مجموعی کارکردگی، کلین سوئپ کی تلوار سر پر لٹکنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریز کے آخری اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی اننگ کا اختتام ہوگیا ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آخری اوور میں شاداب خان کے 3 چھکوں کے باعث پاکستان 168 کے مجموعے تک پہنچ پایا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ شاداب خان 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس سے قبل سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوتدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان طویل کرکٹ سیریز کا آج اختتام ہو رہا ہے۔ آج ٹی ٹوئنٹی میچ سے سیریز کا اختتام ہو رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت پر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان نے سیریز کے آخری میچ کیلئے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ شاہین آفریدی اور عثمان شنواری کی جگہ فہیم اشرف اور محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 06/02/2019 - 22:38:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :