یورپیئن لیگ میں بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر

مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گولز کی تعداد کو بڑھانے میں ناکام رہیں ،ایک ایک سے میچ اپنے اختتام کو پہنچا

جمعرات فروری 14:24

یورپیئن لیگ میں بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2019ء) یورپیئن فٹبال لیگ میں بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کا دلچسپ مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا اور آخری منٹوں میں میدان میں اترنے والے لائنل میسی بھی ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کے درمیان کوپا کپ ڈل رے کے سیمی فائنل کا پہلا لیگ میچ بارسلونا کے ہوم گرائونڈ پر کھیلا گیا۔

دو بڑی ٹیموں کے درمیان اس میچ کو دیکھنے کیلئے 92 ہزار سے زیادہ تماشائی اسٹیڈیم میں پہنچے۔

(جاری ہے)

کھیل کو ابھی شروع ہوئے صرف چھ منٹ ہوئے تھے کہ کریم بینزیما کے پاس پر لاکاس نے گول کرکے رئیل میڈرڈ کو سبقت دلادی۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کیے تاہم ہاف ٹائم تک مزید کوئی گول نہ ہوسکا۔ دوسرے ہاف کے 57 ویں منٹ میں میلکم نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

میچ کو اپنے نام کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کے فارورڈ نے اپنی ہر ممکن کوشش کی۔63 ویں منٹ میں فٹنس مسائل سے دوچار لائنل میسی کو بھی میدان میں بھیجا گیا تاہم ان کی مہارت بھی کسی کام نہ آئی، اس طرح میزبان ٹیم کے کوچ کی تمام تدابیر کو رئیل میڈرڈ نے ناکام بنادیا۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گولز کی تعداد کو بڑھانے میں ناکام رہیں اور ایک ایک سے یہ میچ اپنے اختتام کو پہنچا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/02/2019 - 14:24:15

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments