پی ایف ایف نے تیسرے آل پاکستان بابو بشارت میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دیدی، سردار نوید حیدر

جمعرات 7 فروری 2019 14:32

پی ایف ایف نے تیسرے آل پاکستان بابو بشارت میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دیدی، سردار نوید حیدر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و نائب صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سردار نوید نے کہاکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے تیسرے آل پاکستان بابو بشارت میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کو منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آل پاکستان بابو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ (کل) ہفتہ سے پینتھر سپورٹس کمپلیکس چک نمبر41 ج ب میں شروع ہوگا، جس میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر پی ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا، انہوں نیکہا کہ ٹورنامنٹ کا پہلا ٹائٹل گلالی پور کلب نے جبکہ دوسرا ماشاکلب نے جیتا۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 30 کھلاڑیوں کا چنائو کیا جائیگا، انہوں نیکہا کہ کھلاڑیوں کا چنائو میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا اور ان کھلاڑیوں کو بعد میں فائنل ٹرائلز کے لئے مدعو کیا جائیگا، ایک سوال کے جواب میں سردار نوید حیدر نے کہا کہ پنجاب میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام آئندہ ماہ مارچ میں شروع کیا جائیگا-
وقت اشاعت : 07/02/2019 - 14:32:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :