گل محمد باکسنگ کلب میرپور خاص نے کشمیر ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعہ 8 فروری 2019 17:46

گل محمد باکسنگ کلب میرپور خاص نے کشمیر ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) میرپور خاص کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کا مرکز اور ایک امن پسند شہر ہے جہاں ہر طبقہ فکر کے لوگ محبت‘اخوت اور بھائی چارہ کے ساتھ زندگی بسرکرتے ہیں اس بات کا اظہار معروف اسپورٹس آرگنائزر محترمہ قیصر عباس پھلوانی نے سندھ اسپورٹس بورڈ اور ضلع باکسنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے ہونے والے کشمیر ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر جوکہ پاکستان کی شہ رگ ہے بہت جلد آزاد ہوگا۔اس موقع ڈویژن اولمپک کمیٹی میرپور خاص کے عبد السلیم خان‘ سابق انٹرنیشنل باکسر فاکر بلوچ اور منور علی بھی موجود تھے۔ قبل ازیں باکسنگ مقابلوں میں گل محمد باکسنگ کلب میرپور خاص نی6 گولڈ میڈل کے ساتھ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی‘نصیر باکسنگ کلب تین گولڈ میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہا۔

(جاری ہے)

40کلو گرام میں گل محمد‘42کلو گرام میں وارث علی‘44 کلو گرام میں نعمان‘46کلو گرام میں جلیل بلوچ‘48کلو گرام میں شاہنواز‘50کلو گرام میں نور محمد‘52کلو گرام میں دانیال‘54کلو گرام میں ماجد علی جبکہ60کلو گرام میں امجد حسین‘64کلو گرام میں حسن عباس اور69کلو گرام میں عامر حسین گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا‘ ڈویژن اولمپک ایسو سی ایشن میرپور خاص کے عبدالسلیم خان نے ٹورنامنٹ میںبھرپور تعاون کرنے پر سیکرٹری اسپورٹس اینڈ ایوتھ افیئرز اختر حسین بگٹی کا شکریہ ادا کیا‘ بعدازاں محترمہ قیصر عباس پھلوانی نے عبدالسلیم خان‘ فاکر بلوچ اور منور علی کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 08/02/2019 - 17:46:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :