شہباز سینئر نے ایک بار پھر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا

وزیر اعظم سے ایک ملاقات ہاکی کے تمام مسائل حل کرسکتی ہے، شہباز سینئر

جمعہ فروری 23:21

شہباز سینئر نے ایک بار پھر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا چارج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2019ء) پاکستان ہاکی کے سابق کپتان شہباز سینئر نے ایک بار پھر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ایک ملاقات ہاکی کے تمام مسائل حل کرسکتی ہے، عمران خان خود بھی ہاکی کھیلتے رہے ہیں، مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں گے۔شہباز سنئیر نے پیشکش کی کہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ حکومتی فنڈز کا آڈٹ جس سے مرضی کروالیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ کوشش ہوگی کہ ایف آئی ایچ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان پر پابندی یا جرمانہ عائد نہ ہو۔سابق کپتان نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہر فیڈریشن کا حصہ رہنے والے سابق اولمپئنز صرف فنڈز پر انگلیاں اٹھارہے ہیں۔۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/02/2019 - 23:21:11

Your Thoughts and Comments