حلیب فوڈز کا پی ایس ایل2019 کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ سے شراکت داری کا اعلان

ہفتہ 9 فروری 2019 19:45

حلیب فوڈز کا پی ایس ایل2019 کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ سے شراکت داری کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) پاکستان کی صفِ اول کمپنی میں سے ایک حلیب فوڈز(HFL) نے دو مرتبہ کی پی ایس ایل فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ(ISLU) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کردیا۔ یہ حلیب فوڈز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پارٹنرشپ کا لگاتار دوسرا سال ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم گزشتہ سال پی ایس ایل فاتح کے طور پر ابھر کر سامنے آئی تھی۔

ایکشن اور جوش و جذبے سے بھرپور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا آغاز رواں سال 14 فروری سے ہو گا۔اس ملن کے تحت حلیب فوڈز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان کی عوام میں کھیل کے فروغ، صحت اور بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے۔ پاکستان میں کرکٹ سب سے مقبول کھیل ہے اس لیے حلیب فوڈز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ سے پارٹنر شپ ملک میںکھیلوں کے فروغ کی کوششوں کے عین مطابق ہے۔

(جاری ہے)

حلیب فوڈز ان مشترکہ کوششوں کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہے جن کی بدولت اس نے دنیا بھر میں پاکستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کیا اور پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی ہوئی۔ اس ٹیم اًپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حلیب فوڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میموش خواجہ نے کہا کہ پی ایس ایل کی سب سے بہترین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوبارہ پارٹنر بننا حلیب فوڈز کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

کرکٹ پاکستانی قوم کے دل کی دھڑکن ہے اور اس پارٹنرشپ کی بدولت ہم اپنے صحت بخش اور لذیذ فلیورڈ دودھ کے برانڈ فلاوا(Flava) کے ذریعے ان سے منسلک رہیں گے۔ ہم اس سال کے ٹورنامنٹ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے اچھی خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ حلیب فوڈز کے ہیڈ آف مارکیٹنگ سمیع قہار اسلام آباد یونائیٹڈ اور حلیب فوڈز کے درمیان معاہدے کا بنیادی محرک تھے۔

اس اشتراک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری دونوں ہی آرگنائزیشنز کے لیے بہترین موقع ہے جہاں یہ دونوں ہی اپنے متعلقہ شعبوں میں بہترین مقام رکھتی ہیں۔ اس پارٹنرشپ سے فلاوا اور کھیلوں کے شائقین کو اپنے پی ایس ایل کے تجربے کو بہتر بنانے کا یکساں موقع ملے گا۔حلیب فوڈز ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ متحرک کردار ادا کرتا رہا ہے۔

گزشتہ سال اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کے علاوہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر2018میں فلاوا کی جانب سے اسپانسر کردہ ’’ایشیا کپ کا فلاوا‘‘ کا حصہ تھیں۔ فلاوا نے گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کو بھی اسپانسر کیا تھا جس میں کرشمہ عنایت کی شاندار کاوشوں کو اجاگر کیاگیا تھا جنہوں نے شمالی علاقہ جات کی لڑکیوں میں فٹبال کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔پاکستان سپر لیگ انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر کا اہم ایونٹ ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے ساتھ پارٹنرشپ کر کے حلیب فوڈز نے پاکستانی عوام کی خواہشات سے قریبی تعلق کا ثبوت دیا ہے۔
وقت اشاعت : 09/02/2019 - 19:45:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :