قومی ٹیم کا اگلا سپر سٹار کون ہوگا؟ شاہد آفریدی نے اشارہ دیدیا
شاداب خان ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی ثابت ہوں گے:سابق کپتان
ذیشان مہتاب اتوار 10 فروری 2019 13:30
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 فروری 2019ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کو مستقبل کا سپر سٹار قرار دے دیا ہے۔شاہد آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میں شاداب خان کی آل راﺅنڈ کاکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے بہترین مستقبل کی پیشن گوئی کی،انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ”بہترین آل راﺅنڈ پرفارمنس،تم ایک سٹار ہو اور بہترین آل راﺅنڈر بننے کی تمام صلاحیتیں رکھتے ہو“۔شاہد آفریدی نے پیشن گوئی کی کہ شاداب خان30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔یا د رہے کہ شاداب خان نے پاکستان کے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا ، انہوں نے پہلے اپنی بیٹنگ کے دوران22قیمتی رنز سکور کیے جس میں اننگز کے آخری اوور میں ایڈیلے پھیلکوایو کو لگائے گئے تین چھکے بھی شامل تھے اور پھر اپنے باﺅلنگ کے ذریعے ان فارم پروٹیز کپتان ڈیوڈ ملر سمیت دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ،انہیں اس شاندار کاکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔
یاد رہے کہ شاداب خان پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ان ایکشن ہوں گے اور اس سیزن میں انہیں ٹیم کا نائب کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 10/02/2019 - 13:30:11
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے اموربارے اہم اجلاس
-
وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر (کل )کھلی کچہری لگائیں گے