دورہ جنوبی افریقہ، قومی ٹی ٹونٹی ٹیم نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پروٹیز کے دیس میں باہمی سیریز میں500رنز بنانے والی تیسری ٹیم بن گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 10 فروری 2019 13:57

دورہ جنوبی افریقہ، قومی ٹی ٹونٹی ٹیم نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 فروری 2019ء) قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے میں ٹی ٹونٹی سیریز میں تو کامیابی حاصل نہیں کرسکی تاہم اس نے اپنی ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں بڑا اعزاز پالیاہے جو اپنے ملک سے باہر کھیلی گئی کسی باہمی سیریز میں پہلی مرتبہ 500سے زائد رنز کا مجموعہ سکور کرنے میں کامیاب رہی۔حالیہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں پاکستانی بلے بازوں کا508رنز کا مجموعہ جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی کسی بھی ایک سیریز میںکسی بھی مہمان ٹیم کا تیسرا بڑا مجموعہ ہے،اس کے آگے صرف بھارت(543رنز) اور آسٹریلیا(518رنز) کی ٹیمیں موجود ہیں۔

ان اعدادو شمار کو دیکھتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے بلے بازوں کی کاکردگی کو برا نہیں کہا جاسکتاتاہم دونوںمیچز میں ’فنشنگ‘ اچھی نہ کرپانے کے سبب وہ اچھے کھیل کے باجود قومی ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

یہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب قومی ٹیم کے بلے بازوں نے اپنے ملک سے باہر کھیلی گئی باہمی ٹی ٹونٹی سیریز میں 500رنز سے زائد کا مجموعہ تشکیل دیا،اس سے قبل پاکستانی ٹیم دو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرچکی ہے تاہم دونوں مرتبہ اس نے اپنے ہی ملک میں کھیلی گئی سیریز میں (آئی سی سی ورلڈ الیون کے خلاف2017 ءاور ویسٹ انڈیز کے خلاف2018ء)اتنے بڑے مجموعے تشکیل دیئے تھے،جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز سے قبل(ایکسٹراز نکا ل کر)پاکستانی بلے بازوں کا اپنے ملک سے باہرکھیلی گئی سیریز میں سب سے بڑا مجموعہ492رنز تھا جو ویسٹ انڈیز کے خلاف2017ءمیں انہی کے میدانوں میں کھیلی گئی چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریزمیں بنایا تھا۔


وقت اشاعت : 10/02/2019 - 13:57:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :