انگلینڈ میں زیادہ تنخواہ مل رہی تھی ’میری وفاداری پاکستان کے ساتھ ہے‘وسیم خان

اتوار 10 فروری 2019 15:00

انگلینڈ میں زیادہ تنخواہ مل رہی تھی ’میری وفاداری پاکستان کے ساتھ ہے‘وسیم خان
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے ایم ڈی وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں مجھے تنخواہ زیادہ مل رہی تھی تاہم پاکستان میں کام کرنے کا بہت متمنی تھا،میری وفاداری پاکستان کیساتھ ہے،گراس روٹ سطح پر خرابیوں کی جڑ سسٹم میں ہے،عالمی سطح پر کامیابی میں ہماراتسلسل نہیں ہے ،ہم توجہ کر کے تبدیلی لائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کویہاں پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ہمراہ میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ گراس روٹ سطح پر خرابیوں کی جڑ سسٹم میں ہے،عالمی سطح پر کامیابی میں ہماراتسلسل نہیں ہے ،ہم توجہ کر کے تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا کانٹریکٹ 3سال کاہے لیکن میں طویل مدت کیلئے یہاں رہناچاہتاہوں،نچلی سطح پرخرابیوں کی وجہ سسٹم میں خرابی ہے۔کرکٹ میں ہر ڈپارٹمنٹ کاریویوہوگا،اعلیٰ پروفیشنل ادارہ بنانا چاہتاہوں۔
وقت اشاعت : 10/02/2019 - 15:00:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :