تیسرا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا کر سیریز جیت لی

کولن منرو کی نصف سنچری،مچل سینٹنر کی دو وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 10 فروری 2019 15:50

تیسرا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا کر سیریز جیت لی
ہیملٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 فروری 2019ء) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد4رنز سے شکست دے کر سیریز2-1سے اپنے نام کرلی ہے ۔ سیڈون پارک،ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کیوی اوپنرزٹم سائیفرٹ اور کولن منرو نے ٹیم کو80رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد43رنز بنا کر کلدیپ یادیو کا شکار بن گئے ، کولن منرو نے 40گیندوں پر72رنز سکور کیے جس کے بعد وہ بھی کلدیپ یادو کا شکار بن گئے،کپتان کین ولیمسن27رنز بنا کرخلیل احمد کا شکار بنے جب کہ کولن ڈی گرینڈہوم نے30رنز کی باری کھیلی،ڈیرل مچل کے19اور روس ٹیلرکے14رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ20اوورز میں4وکٹوں پر212رنز سکور کیے ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دھون محض5رنز بنا کرمچل سینٹنر کی گیند پر بولڈ ہوگئے،روہت شرما اور وجے شنکر نے دوسری وکٹ کے لیے75رنز جوڑے جس کے بعد وجے شنکر43 رنز بنا کرسینٹنر کا دوسرا شکا ر بنے،رشبھ پانٹ 12گیندوں پر28رنز سکور کرکے ٹکنر کی گیند پر آﺅٹ ہوئے،روہت شرما38رنز بنا کرمچل کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ،ہاردک پانڈیا کی اننگز21رنز تک محدود رہی جبکہ مہندرا سنگھ دھونی محض2رنز بنا کر پوویلین لوٹے،آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے16رنز درکار تھے تاہم دنیش کارتھک اور کرونال پانڈیا مطلوبہ رنز سکور کرنے میںناکام رہے اور نیوزی لینڈ نے مقابلہ4رنز سے جیت لیا۔
وقت اشاعت : 10/02/2019 - 15:50:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :