مہران کلب نے روور چیلنج فٹ بال کپ ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر فروری 18:07

مہران کلب نے روور چیلنج فٹ بال کپ ٹورنامنٹ جیت لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء) مہران کلب نے روور چیلنج فٹ بال کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سی بی آر ہائوسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری محمد سلیم تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری سلیم، نائب صدر محمد زمان اور روور کلب کے سیکرٹری کنور عبدالحفیظ رائو کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

روور فٹ بال گرائونڈ جی نائن تھری میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہران کلب نے روور کلب کو 3-0 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔ وقفے تک مہران کلب کو 2-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں مہران کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے 20 ویں منٹ میں مہران کلب کے روح اللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور 30 ویں منٹ سہیل نے گول کرکے برتری کو دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کردیا، دوسرے ہاف کے 10 ویں منٹ میں صمدخان نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو یقینی بناتے ہوئے مقابلہ 3-0 گول کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ روور کلب کے کھلاڑیوں مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے، ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لیا-

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/02/2019 - 18:07:31

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments