آئس اسکیٹنگ چمپئن شپ،امریکی کھلاڑی فاتح قرار

آئس اسکیٹنگ ورلڈ چمپئن شپ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے کئی ماہرایتھلیٹ اسکیٹرز نے حصہ لیا

پیر فروری 21:31

آئس اسکیٹنگ چمپئن شپ،امریکی کھلاڑی فاتح قرار
بوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء) امریکی شہربوسٹن میں آئس اسکیٹنگ ورلڈ چمپئن شپ کاانعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے کئی ماہرایتھلیٹ اسکیٹرز نے حصہ لیا۔اس مقابلے کیلئے خصوصی طور پر350میٹر لمبا اسکیٹنگ ٹریک تیار کیا گیا جسے مکمل طور پر خطرناک ڈھلوانوں کے ساتھ برف سے بھر دیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

مقابلے میں ماہر اسکیٹرز ہاکی اسکیٹس پہن کر برف سے بنی طویل ڈھلوان پرریس لگاتے دکھائی دیئے اور اختتامی لائن تک پہنچنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

سخت مقابلے کے بعد امریکا سے تعلق رکھنے والے Cameron Naaszنامی اسکیٹر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں بھی امریکا ہی کی Trunzo Amanda فاتح قرار پائیں۔ایڈونچر سے بھر پور آئس اسکیٹنگ کے مقابلے کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد نے یہاں کا رخ کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/02/2019 - 21:31:56

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments