ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی

حال ہی میں فلم پروڈیوسر کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے ،فلم کی تیاریاں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، ٹینس سٹار

پیر فروری 21:54

ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارت کی واحد ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی کہ ان کے اور فلم پروڈیوسر رونی اسکرووالا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالیسے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ اپنی زندگی کو پردے پر دیکھیں۔

ٹینس اسٹار نے بتایا کہ حال ہی میں ان کے اور فلم پروڈیوسر کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اور فلم کی تیاریاں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ثانیہ مرزا کے مطابق باہمی رضامندی کے ساتھ ہی فلم بنائی جا رہی ہے اور فلم کی تیاری میں ان سے مشاورت بھی کی جائے گی اور وہ یہ سمجھتی ہیں کہ ان کی مشاورت فلم کے لیے اہم ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/02/2019 - 21:54:09

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments