”راولپنڈی ایکسپریس“ شعیب اختر کا کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کا اعلان

نوجوانوں کو بتاﺅں گا کہ تیزی ہوتی کیا ہے: سابق فاسٹ باﺅلر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 فروری 2019 22:12

”راولپنڈی ایکسپریس“ شعیب اختر کا کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کا اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2019ء) دنیا کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے ایک بار کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کا اعلان کردیا ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ”آج کل کے بچوں کو لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے اور ان کو یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کر سکتے ہیں تو بچوںمیں واپس آرہا ہوں اوریہ میں تمہیں دکھاﺅں گا کہ تیزی ہوتی کیا ہے،میں بھی اب لیگ کھیلوں گااور تمہیں بتا دوں گا کہ تیزی کیا چیز ہے،اب تم بچ کر رہنا“۔

یاد رہے کہ شعیب اختر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے بالخصوص شاہین آفریدی کے ساتھ بھی کام کیا تھا ،شائقین کرکٹ شعیب اختر کے اس اعلان کے بعد اب اس تجسس میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ فاسٹ باﺅلر اگر کرکٹ کے میدانوں میں واپس آرہے ہیں تو وہ پاکستان سپر لیگ میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔ ابتک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فائنل سمیت کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے آخری 8 میچز پاکستان کے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے۔ لاہور میں 3 میچز جبکہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائینگے۔

نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین فلڈ لائٹس میں ہوگا جبکہ لاہور میں پہلامیچ 9 مارچ کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔ پاکستان میں کھیلے جانےوالے 8 میچز کے علاوہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14میچز اور چار میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائینگے۔ شیدول کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنےوالی تمام ٹیمیں ہر ٹیم کےساتھ دو دو میچز کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، زمبابوے کے برینڈن ٹیلرسمیت 19کھلاڑی پہلی بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ 17 مارچ کو کھیلا جائیگا جو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 11/02/2019 - 22:12:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :