پاکستان کیخلاف سیریز :سمتھ، وارنر کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

بال ٹیمپرنگ سکینڈل کا شکار دونوں کرکٹرز کی 29مارچ کو پابندی ختم ہو جائیگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 فروری 2019 12:43

پاکستان کیخلاف سیریز :سمتھ، وارنر کی ٹیم میں شمولیت کا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2019ء) سابق آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کا پابندی ختم ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری دو میچز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کو دستیاب ہونیکا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 22 سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ سال بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے باعث پابندی کا شکار سمتھ اور وارنر 29 مارچ کو پابندی ختم ہونے پر پاکستان کے خلاف چوتھے اور پانچویں ایک روزہ میچ کیلئے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔دونوں کھلاڑی اس وقت کہنی کی انجریز کی سرجری کروانے کے بعد اب ری ہیبلی ٹیشن کے عمل سے گزر رہے ہیں ،ڈیوڈ وارنر کی انجری تو زیادہ تشویش ناک نہیں ہے اور اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت کریں گے تاہم سٹیوسمتھ کی انجری زیادہ بری ہے اور آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اس آپشن پر بھی غور کررہی ہے کہ سٹیو سمتھ کو ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہ بنایا جائے تاکہ وہ ایشز سیریز کے لیے مکمل طور پر صحت یاب ہوسکیں ۔                                                           
وقت اشاعت : 12/02/2019 - 12:43:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :