پی سی بی کا جونیئر سطح پر راہول ڈریوڈ ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

جوان کرکٹرز کیلئے ماضی کے کسی عظیم کھلاڑی کو کوچ مقرر کیا جائے گا،رپورٹ

منگل فروری 15:48

پی سی بی کا جونیئر سطح پر راہول ڈریوڈ ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر سطح پر بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کی طرز کا ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ایک ایسے پلان پر کام کررہا ہے جس کے تحت جونیئر سطح پر راہول ڈریوڈ ماڈل متعارف کرایا جائیگا اور نوجوان کرکٹرز کیلئے ماضی کے کسی عظیم کھلاڑی کو کوچ مقرر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارت نے ماضی کے عظیم کھلاڑی راہول ڈریوڈ کو اپنی انڈر 19 ٹیم کا نگران مقرر کیا ہوا ہے۔اس ماڈل کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ ڈسپلن سکھانے کیلئے انگریزی کی کلاسز دی جائیں گی، کھانے پینے اور لباس کے معاملے پر بھی قومی اکیڈمی میں خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا جائیگا۔ گزشتہ کئی سالوں سے جونیئر ٹیموں کی کوچنگ میں بندر بانٹ ہورہی ہے اور ہر سیریز میں نیا کوچ ہوتا ہے۔ انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ منصور رانا کو پاکستانی ٹیم میں ڈیلی الاؤنس بانٹنے اور میڈیا ہینڈلنگ کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/02/2019 - 15:48:47

Your Thoughts and Comments