انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پہلی بار ورلڈ کپ میں 30 ممکنہ کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست دینے کی شرط ختم کردی

ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور میگا ایونٹ کیلئے ہر ملک کو اپنی 15 رکنی ٹیم 23 اپریل تک آئی سی سی کو دینا ہوگی 23 اپریل سے 23 مئی کے دوران ایک ماہ میں اگر ٹیمیں چاہیں تو ٹیکنیکل وجوہات کی بنیاد پر اپنی ٹیم میں تبدیلی کرسکتی ہیں،رپورٹ

منگل فروری 15:48

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پہلی بار ورلڈ کپ میں 30 ممکنہ کھلاڑیوں کی ابتدائی ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پہلی بار ورلڈ کپ میں 30 ممکنہ کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست دینے کی شرط ختم کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور میگا ایونٹ کیلئے ہر ملک کو اپنی 15 رکنی ٹیم 23 اپریل تک آئی سی سی کو دینا ہوگی اور ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل تک ٹیم میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق23 مئی کو میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم اپنی حتمی 15 کھلاڑیوں کی فہرست دے سکتی ہے، ایک ماہ کا عرصہ ٹیموں کیلئے سپورٹ پیریڈ کہلائیگا۔23 اپریل سے 23 مئی کے دوران ایک ماہ میں اگر ٹیمیں چاہیں تو ٹیکنیکل وجوہات کی بنیاد پر اپنی ٹیم میں تبدیلی کرسکتی ہیں لیکن ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل ٹیم صرف اسی صورت میں تبدیل ہوگی جب کسی ٹیم کے پاس اس کی ٹھوس وجہ ہوگی اور کیس ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی کو سونپا جائے گا۔اگر کسی ٹیم کا کوئی کھلاڑی ان فٹ ہوتا ہے تو اس ٹیم کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/02/2019 - 15:48:47

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments