بارش کے باعث آئی سی سی اکیڈمی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا

کرکٹرز کو انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے گیلے میدان پر پریکٹس کا خطرہ مول نہیں لیا گیا، انتظامیہ کا موقف

منگل 12 فروری 2019 20:23

بارش کے باعث آئی سی سی اکیڈمی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث آئی سی سی اکیڈمی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دبئی میں ہونے والی بارش کی وجہ سے آئی سی سی اکیڈمی کا میدان خشک نہ ہوسکا، جس کی وجہ سے لاہور قلندرز اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں کو صبح کے سیشن میں ٹریننگ کا موقع نہیں مل سکا۔انتظامیہ کیخ مطابق کرکٹرز کو انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے گیلے میدان پر پریکٹس کا خطرہ مول نہیں لیا گیا۔
وقت اشاعت : 12/02/2019 - 20:23:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :