ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر ہوگیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سنیل نارائن انگلی کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ نہیں کھیل پائیں گے

muhammad ali محمد علی منگل 12 فروری 2019 20:16

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر ہوگیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر ہوگیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سنیل نارائن انگلی کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ نہیں کھیل پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں صرف 2 دن باقی ہیں، اور ایسے میں پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر ہوگیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سنیل نارائن انگلی کی انجری کے باعث ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ نہیں کھیل پائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سنیل نارائن کی انجری کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز متبادل کھلاڑی کو منتخب کرنے پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے پہلے مرحلے کے مقابلے دبئی، شارجہ اور پہلی بار ابوظہبی میں بھی منعقد ہوں گے ، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 3 اور کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کریگا۔دوسری جانب پاکستان کے بین الااقوامی شہرت کے حامل آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار اس بار پاکستان سپر لیگ کا ایک بھی میچ سپر وائز نہیں کریں گے۔

علیم سرور ڈار 7 فروری کو جنوبی افریقا روانہ ہوں گے جہاں وہ 13 فروری سے جنوبی افریقا اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بطور امپائر خدمات سرانجام دیں گے۔21 فروری سے پورٹ الزبتھ کا دوسرا ٹیسٹ میچ بطور امپائر اپنے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار جنو بی افریقا اور سری لنکا کے دو ٹیسٹ سپر وائز کر نے کے بعد بھارت کے شہر ڈیہرڈن روانہ ہوں گے جہاں وہ 28 فروری سے 10مارچ تک آئرلینڈ اور افغانستان کے 5 ون ڈے میچوں میں بھی امپائرنگ کریں گے۔
وقت اشاعت : 12/02/2019 - 20:16:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :