قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا قومی کھیل ہاکی کی زبوں حالی کا نوٹس

ہاکی فیڈریشن سمیت کسی کو بھی کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، مستقبل میں پاکستان سپر لیگ کا ایک میچ کوئٹہ میں منعقد کروانے کیلئے پر امید ہیں ، ہاکی سمیت دیگر اولمپک کھیلوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائینگے، چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ

جمعرات فروری 16:21

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا قومی کھیل ہاکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین آغا حسن بلوچ نے قومی کھیل ہاکی کی زبوں حالی کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہاکی فیڈریشن سمیت کسی کو بھی کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، مستقبل میں پاکستان سپر لیگ کا ایک میچ کوئٹہ میں منعقد کروانے کیلئے پر امید ہیں ، ہاکی سمیت دیگر اولمپک کھیلوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائینگے ۔

پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا حسن بلوچ نے کہاکہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے لیکن قومی کھیل پستی کا شکار ہے ، ہاکی زبوں حالی کا نوٹس لینگے اور قائمہ کمیٹی ہاکی کے حوالے سے سفارشات مرتب کرئے تاکہ قومی کھیل کو زوال سے نکالا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ کرپشن اوراقربا پروری کا بھی جائزہ لینگے جبکہ ہاکی فیڈریشن سمیت کسی کو بھی کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، آغا حسن بلوچ نے کہاکہ ملک میں ہاکی سمیت دیگر اولمپک کھیلوں کے حوالے سے کوشش ہو گی کہ ان کھیلوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرئے جبکہ کھیلوں کا فروغ ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ کوئٹہ میں اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم موجود ہے ، وزیر اعلی بلوچستان کی بھی کوشش ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا ایک میچ مستقبل میں کوئٹہ میں بھی منعقد کیا جائے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بھی ایک نیا ولولہ پیدا ہو سکے ، قائمہ کمیٹی کی بھی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کا میچ کوئٹہ میں ہو جبکہ صوبہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پی ایس ایل کا میچ اہم کردار ادا کر سکتا ہے جس سے نوجوانوں میں ایک جذبہ پیدا ہو گا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/02/2019 - 16:21:54

Your Thoughts and Comments