پاکستان سپر لیگ ،ایلیمنیٹرسمیت 3میچز قذافی اسٹیڈیم میں 9، 10 اور 12مارچ کو کھیلے جائیں گے، تیاریاں شروع

ڈریسنگ روم کے ساتھ ایک نئی دیوار تعمیر کی جارہی ہے، رنگ وروغن کا کام تیز،سی سی ٹی وی کیمروں کو دوبارہ فعال بنانے کا فیصلہ

جمعہ 15 فروری 2019 14:42

پاکستان سپر لیگ ،ایلیمنیٹرسمیت 3میچز قذافی اسٹیڈیم میں 9، 10 اور 12مارچ کو کھیلے جائیں گے، تیاریاں شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) پاکستان سپر لیگ میں ایک ایلیمنیٹرسمیت 3میچز قذافی اسٹیڈیم میں 9، 10 اور 12مارچ کو کھیلے جائیں گے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل فور کے ایک ایلیمنیٹرسمیت 3میچز قذافی اسٹیڈیم میں 9، 10 اور 12مارچ کو کھیلے جائیں گے، ڈریسنگ روم کے ساتھ ایک نئی دیوار تعمیر کی جارہی ہے، رنگ وروغن کا کام تیز کر دیا گیا ،مین بلڈنگ کے تیسرے فلور پر پرانے وی آئی پی باکسز کو گرا کر کر نئے بنادیئے گئے ہیں۔

گرائونڈ کے گھاس کو تروتازہ رکھنے اورخوبصورتی کے لیے روزانہ پانی دیا جارہا۔ پہلے سے موجود 35 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کو دوبارہ فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔کرکٹ کے متوالے لاہور قلندر کے اے بی ڈی ویلیئرزکو 9 مارچ کو ملتان سلطانز کے خلاف اس گرائونڈ پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
وقت اشاعت : 15/02/2019 - 14:42:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :