سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو پی ایس ایل 4 میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم

جمعہ 15 فروری 2019 17:42

سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو پی ایس ایل 4 میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو پی ایس ایل 4 میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ دنیا بھر کی کرکٹ لیگز میں شرکت کا موقع ملا ہے، پی ایس ایل کا شمار بہترین ٹی ٹوئنٹی ایونٹس میں ہوتا ہے، میزبان بھی بڑا خیال رکھنے والے ہیں، ان کے درمیان رہتے ہوئے گھر جیسا ماحول محسوس کرتا ہوں، پی ایس ایل میں سخت مقابلے کی فضا میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملتا ہے، اپنے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بہترین کارکردگی پیش کرنے کوشش کروں گا۔

یاد رہے کہ ڈیوائن براوو ان چند غیر ملکی کرکٹرز میں شامل ہیں جنہوں نے لیگ کی آخری مراحل میں پاکستان آنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 15/02/2019 - 17:42:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :