بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کیخلاف پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز اور ٹی 20 سیریز کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کر دیا

جمعہ 15 فروری 2019 19:34

بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کیخلاف پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز اور ٹی 20 سیریز کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کر دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا کیخلاف پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز اور ٹی 20 سیریز کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔بی سی سی آئی کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ابتدائی دو میچوں کیلئے بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، امباتی رائیڈو، کیدر جادھیو، مہندرا سنگھ دھونی، ہردیک پانڈیا، جسپریت بمرا، محمد شامی، یوزویندرا چھاہل، کلدیپ یادیو، وجے شنکر، رشبھ پنت، سدھارتھ کائل اور کے ایل راہول شامل ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف باقی تین ایک روزہ میچوں کیلئے بھی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، امباتی رائیڈو، کیدر جادھیو، مہندرا سنگھ دھونی، ہردیک پانڈیا، جسپریت بمرا، بھوینشور کمار، یوزویندرا چھاہل، کلدیپ یادیو، محمد شامی، وجے شنکر، رشبھ پنت، اور کے ایل راہول شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، کے ایل راہول، شیکھر دھون، رشبھ پنت، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، ہردیک پانڈیا، کرونل پانڈیا، وجے شنکر، یوزویندرا چھاہل، جسپریت بمرا، اومیش یادیو، سدھارتھ کا?ل اور مایانک مرکاندے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 15/02/2019 - 19:34:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :