پی ایس ایل 4،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 156رنز کا ہدف دیدیا

کامران اکمل کے49رنز،مصباح کے ناقابل شکست49رنز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 فروری 2019 22:40

پی ایس ایل 4،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 156رنز کا ہدف دیدیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کےلئے 156رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا ،فلیچر محض1رنز بنا کر عرفان جونیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ، کامران اکمل اور صہیب مقصو د نے دوسری وکٹ کے لیے 64رنزکا اضافہ کیا جس کے بعد کامران اکمل49رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے ، صہیب مقصود بھی بڑی اننگز نہیں کھیل پائے اور 26رنز بنا کر غلام مدثر کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے ،کیرون پولارڈ 3رنز بنا کر محمد نواز کا دوسرا شکار بنے،مصباح اور لیام ڈاسن نے28گیندوں پر53رنز جوڑ کر پشاور زلمی کا سکور 155رنز تک پہنچا دیا، مصباح49اور ڈاسن21رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے ۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے گیارہ کھلاڑیوں میں کامران اکمل،ڈیرن سیمی(کپتان ) ،آندرے فلیچر،شعیب مقصود، مصباح الحق، کیرون پولارڈ، لیام ڈاسن، وہاب ریاض، حسن علی، عمید آصف اور ثمین گل شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد(کپتان )،احمد شہزاد،عمر اکمل،رائلی روسوو، شین واٹسن،ڈیرن سمتھ،محمد نواز،غلام مدثر، تنویر احمد ،محمد عرفان اور فواد احمد شامل ہیں۔

آج پہلے کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان سپر لیگ 4کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا سامنا ہوا تھا۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 172 رنز بنائے تھے،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں کو شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 15/02/2019 - 22:40:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :