عمر اکمل کی دھواں دار اننگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل 4 میں فاتحانہ آغاز

پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 152 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 فروری 2019 00:30

عمر اکمل کی دھواں دار اننگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل 4 میں فاتحانہ آغاز
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15فروری 2019ء) عمر اکمل کی دھواں دار اننگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل 4 میں فاتحانہ آغاز، پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 152 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمر اکمل نے 75 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پشاور زلمی کے156رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شین واٹسن اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم حسن علی نے پہلی ہی گیند پر احمد کو صفر کی خفت سے دوچار کردیا،واٹسن اور روسوو نے دوسری وکٹ کیلئے34رنز جوڑے جسکے بعد واٹسن 19رنز بنا کر عمید آصف کی بال پر آﺅٹ ہوئے،عمرا کمل اور روسوو کے مابین تیسری وکٹ کے لیے37رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جسکے بعد روسوو 19رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے ، عمر اکمل اور کپتان سرفراز احمد نے چوتھی وکٹ کے لیے 62رنز جوڑے جس کے بعد سرفراز احمد37رنز بنا کر وہاب ریاض کا دوسرا شکا ر بنے،اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا ،فلیچر محض1رنز بنا کر عرفان جونیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ، کامران اکمل اور صہیب مقصو د نے دوسری وکٹ کے لیے 64رنزکا اضافہ کیا جس کے بعد کامران اکمل49رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے ، صہیب مقصود بھی بڑی اننگز نہیں کھیل پائے اور 26رنز بنا کر غلام مدثر کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے ،کیرون پولارڈ 3رنز بنا کر محمد نواز کا دوسرا شکار بنے،مصباح اور لیام ڈاسن نے28گیندوں پر53رنز جوڑ کر پشاور زلمی کا سکور 155رنز تک پہنچا دیا، مصباح49اور ڈاسن21رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے ۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے گیارہ کھلاڑیوں میں کامران اکمل،ڈیرن سیمی(کپتان ) ،آندرے فلیچر،شعیب مقصود، مصباح الحق، کیرون پولارڈ، لیام ڈاسن، وہاب ریاض، حسن علی، عمید آصف اور ثمین گل شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد(کپتان )،احمد شہزاد،عمر اکمل،رائلی روسوو، شین واٹسن،ڈیرن سمتھ،محمد نواز،غلام مدثر، تنویر احمد ،محمد عرفان اور فواد احمد شامل ہیں۔

آج پہلے کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان سپر لیگ 4کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا سامنا ہوا تھا۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 172 رنز بنائے تھے،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 5وکٹوں کو شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 16/02/2019 - 00:30:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :