پی ایس ایل4،ملتان سلطانز کے دیوانوں نے اپنی ٹیم کے لیے گانا بنا ڈالا

گانے میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ، شاہد آفریدی اور محمد عرفان کا ذکر ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 فروری 2019 13:15

پی ایس ایل4،ملتان سلطانز کے دیوانوں نے اپنی ٹیم کے لیے گانا بنا ڈالا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے بعض دیوانوں نے اپنی ٹیم کے لیے پورا گانا ہی بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ اس وقت متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں کھیلی جارہی ہے اور ہرعمر کے افراد اپنی اپنی ٹیم کو منفرد انداز سے سپورٹ کررہے ہیں ، ملتان کے دیوانے بعض نوجوانوں نے بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے کچھ نیا کرنے کا پلان بنایا اور پورا گانا ہی بنا ڈالا،اس بینڈ کے ریپر محسن سائیں کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق بھی جنوبی پنجاب سے ہے اور اسی لیے انہوں نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے یہ گانا تیار کیا ہے ،”حوصلے ہیں بلند“ کے عنوان سے بنائے گئے اس گانے میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ، بوم بوم شاہد خان آفریدی اور محمد عرفان کا ذکر ہے اور اس گانے کو سوشل میڈیا پر پذیرائی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کررہی ہیں ، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جارہی ہے ۔                                                                                                           
وقت اشاعت : 16/02/2019 - 13:15:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :