خواہش ہے بھارتی کھلاڑی بھی پی ایس ایل کھیلنے آئیں :احسان مانی
بی سی سی آئی کو خیرسگالی کے جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہئے ،چیئرمین پی سی بی
ذیشان مہتاب ہفتہ 16 فروری 2019 13:28
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16فروری 2019ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی بھارتی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں دیکھنے کے خواہاں ہیں جن کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے خیرسگالی کے جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ تین سیزن کی زبردست محنت کے بعد پاکستان سپر لیگ ایک برانڈ کا درجہ اختیار کر چکی ہے مگر بدقسمتی سے اس میں بھارتی کھلاڑی موجود نہیں جن کی اپنی دیگر مصروفیات ہیں اور انہیں ایونٹ میں کھیلتا دیکھ کر انہیں بہت زیادہ خوشی ہو گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پلیئرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت نہ ملنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ انہیں پوری امید ہے کہ وقت کے ساتھ حالات میں بہتری آئے گی اور جس طرح دنیا بھر کے کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کیلئے بھارت آتے ہیں اسی طرح بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی خیرسگالی کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کو اجازت دینی چاہئے تاہم فوری طور پر ایسا ہونا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔
ان کا کہنا تھا کہ خواہ مکمل طور پر نہ سہی لیکن وہ آئندہ سیزن سے پی ایس ایل کے بیشتر میچز پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے اور اس بارے میں مزید غور پی ایس ایل فور کے بعد کیا جائے گا کیونکہ اس بات کا انحصار بہت سی باتوں پر ہے۔احسان مانی نے کہا کہ ملک میں سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور غیر ملکی کھلاڑی بخوشی پاکستان آنے پر تیار ہیں جن کو سکیورٹی کے حوالے سے کوئی بھی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 16/02/2019 - 13:28:55
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی20 میچ میں محمد رضوان کی شرکت مشوک
-
پاکستان ویمن ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر پرجوش ہیں، ہیدر نائٹ
-
ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے، محتشم رشید
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے