وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی چولستان جیپ ریلی میں شرکت

ہفتہ 16 فروری 2019 19:49

وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی چولستان جیپ ریلی میں شرکت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) چودھویں چولستان جیپ ریلی زور شور سے جاری،صوبائی وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی ریلی میں شرکت۔ قلعہ دراوڑ پہنچنے پرایم ڈی ٹورازم احمد ملک نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔صوبائی وزیر کی قلعہ دراوڑ میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر سے بھی ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے چولستان جیپ ریلی میں شرکت پر جرمن سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، جرمن سفیر کی شرکت سے بین الاقوامی سیاحوں کو پاکستان کی ثقافت سے آگاہی حاصل ہو گی، پنجاب کی جغرافیائی خوبصورتی اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔پاکستان کی ثقافت اور تاریخ اور جغرافیائی خوبصورتی قابل دید ہے۔
وقت اشاعت : 16/02/2019 - 19:49:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :