پی ایس ایل 4،ملتان سلطانز سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب

محمد عرفان،علی شفیق اور شاہد آفریدی کے شاندار باﺅلنگ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 فروری 2019 20:05

پی ایس ایل 4،ملتان سلطانز سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے مقابلے میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو4وکٹوں سے ہرا دیا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے 126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے بلے بازی شروع کی توجانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے وقاص مقصود کی گیند پر وکٹ کیپر رونکی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔

دوسرے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین شان مسعود تھے جو 26 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، ابھی سکور میں صرف تین رنز ہی اضافہ ہوا تھا کہ 43 کے مجموعی سکور پر ایونز 15 رنز بناکر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے،حماد اعظم بھی14رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے،اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،لیوک رونچی اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 25رنز جوڑے ، رضوان حسین 4رنز بنا کر محمد عرفان کا شکار بنے ، کیمرون ڈیلپورٹ بغیر کوئی رن بنائے علی شفیق کا شکار بنے،لیوک رونچی اور حسین طلعت نے تیسری وکٹ کے لیے35رنز جوڑے جس کے بعد رونچی 51رنز سکور کرکے شاہد آفریدی کی وکٹ بنے،حسین طلعت محض7رنز سکور کرکے شاہد آفریدی کے شاندار کیچ کی بدولت پوویلین لوٹے جب کہ فلپ سالٹ رنز بنا کر آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے ،آصف علی صرف 2رنز سکور کرکے جنید خان کا دوسرا شکار بنے ،شاداب خان 15رنز بنا کر علی شفیق کا دوسرا شکار بنے ،سمت پٹیل اور فہیم اشرف نے مقررہ اوورز کے اختتام پر ٹیم کا سکور 125رنز تک پہنچایا ، فہیم 20اور پٹیل 25رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ، ملتان سلطانز کیلئے علی شفیق ،شاہد آفریدی اور جنید خان نے 2،2جبکہ محمد عرفان نے ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ ملتان سلطانز نے موریس اور الیاس کی جگہ علی شفیق اور جانسن چارلس کو آج کے میچ میں موقع دیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لیوک رونکی، رضوان حسین، کیمرون ڈیل پورٹ، فلپ سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف،شاداب خان، سمیت پاٹیل، محمد سمیع اور وقاص مقصود پر مشتمل ہے۔ملتان سلطانز کی ٹیم میں شان مسعود، جانسن چارلس، لاری ایونس، شعیب ملک، آندرے رسل، شاہد آفریدی، کرس گرین، علی شفیق، جنیدخان اور محمد عرفان شامل ہیں۔آج کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا۔

وقت اشاعت : 16/02/2019 - 20:05:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :