پی ایس ایل 4،بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

میچ پر لاہور قلندرز کی گرفت موجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 فروری 2019 00:19

پی ایس ایل 4،بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16فروری 2019ء) پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں بارش کے باعث میچ روکدیا گیا۔139رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے لیے لیونگ سٹون اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم لیونگ سٹون11رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے ، محمد رضوان اور بابر اعظم نے انتہائی سست روی سے دوسری وکٹ کے لیے47رنز جوڑے جس کے بعد بابر اعظم28رنز بنا کر ولجوئین کی گیند پر بولڈ ہوگئے،کولن انگرام16رنز بنا کا شاہین آفریدی کا دوسرا شکار بنے ، اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

لاہورقلندرز کی جانب سے سہیل اختر اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیااور ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نصف سنچری سٹینڈ فراہم کیا ،64کے مجموعی سکور کر سہیل اختر39رنز سکور کرکے عمر خان کا شکار بنے ،فخر زمان 26رنز سکور کرکے سکندر رضا کا شکار بنے ، ا ے بی ڈیویلیئرز ایک بار پھر ناکام رہے اور محض3رنز بنا کر 19سالہ عمر خان کی دوسری وکٹ بن گئے ، کپتا ن محمد حفیظ14رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے ،برینڈن ٹیلر13رنز بنا کر عماد وسیم کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے،ڈیوچچ27رنز بنا کر محمد عامر کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے،دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے،کراچی کنگز پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہے جب کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور براتھ ویٹ کی جگہ ولجوئین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخرزمان، سہیل اختر،ڈیو چچ، اے بی ڈیویلیئرز،محمد حفیظ(کپتان)، برینڈن ٹیلر،ولجوئن،یاسر شاہ،شاہین آفریدی،حارث رﺅف اور راحت علی شامل ہیں،کراچی کنگز کی ٹیم عماد وسیم(کپتان)،بابر اعظم، انگرم،سکندر رضا،بوپارا،محمد رضوان،سہیل خان، محمد عامر، عثمان شنواری اور عمر خان پر مشتمل ہے۔

وقت اشاعت : 17/02/2019 - 00:19:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :