بھارتی شائقین کرکٹ پی ایس ایل 4 کی نشریات سے محروم

بھارتی حکومت کے دباو پر ڈی سپورٹس نے پی ایس ایل 4 کی نشریات معطل کردیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 فروری 2019 12:37

بھارتی شائقین کرکٹ  پی ایس ایل 4 کی نشریات سے محروم
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2019ء) :بھارتی حکومت کے دباو پر ڈی سپورٹس نے پی ایس ایل 4 کی نشریات معطل کر دیں۔تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل پلوامہ میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد بھارتی فوجی جاں بحق ہو گئے تھے۔تاہم بھارت نے اس واقعے کا سیاسی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے واقعے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کی حمایت یافتہ تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اس کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف خاصا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔بھارت نے ہمیشہ کی طرح کھیل کے میدانوں میں گھسیٹ لایا ہے۔ایسا ہی کچھ کرکٹ کلب آف انڈیا میں کیا گیا ہے۔جب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر کو ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کا بطور کرکٹر پورٹریٹ کرکٹ کلب آف انڈیا کی عمارت میں نصب تھا جسے پلوامہ واقعہ کے بعد ہٹا دیا گیا۔

انتظامیہ کا موقف ہے کہ عمران خان کا بطور کرکٹر پورٹریٹ اتارا نہیں گیا بلکہ چھپا یا گیا ہے اور یہ چیز پلوامہ واقعے پر احتجاج رجسٹر کروانے کا طریقہ ہے۔
اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بھارت نے پی ایس ایل کی براڈکاسٹ بھی بھارت میں رکوا دی ہے۔اس حوالے سے معروف صحافی غریدہ فاروقی کا بتانا تھا کہ بھارت کی جانب سے پی ایس ایل براڈکاسٹ کرنے والے میڈیا گروپ پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔جس کے نتیجے میں بھارت میں پی ایس ایل کی نشریات روک دی گئی ہیں جس کے بعد بھارت میں شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کی نشریات دیکھنے سے محروم کر دیا گیا۔
وقت اشاعت : 17/02/2019 - 12:37:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :