حارث رئوف پاکستان ٹیم میں کھیل سکتا ہے، حسن علی

پی ایس ایل ایمرجنگ ٹیلنٹ کے لیے بہت اچھا پلیٹ فارم ہیخ بہت ٹیلنٹ ملا ،آئندہ بھی ملے گا ،گفتگو

پیر 18 فروری 2019 15:50

حارث رئوف پاکستان ٹیم میں کھیل سکتا ہے، حسن علی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پشاور زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے حارث رئوف اچھا ٹیلنٹ ہیں، حارث رئوف کی بولنگ میں پیس اور سوئنگ ہے، وہ بہت اچھا بولرہے، وہ پاکستان ٹیم میں کھیل سکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے میں اٴْنھیں بہت مدد ملی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایمرجنگ ٹیلنٹ کے لیے بہت اچھا پلیٹ فارم ہے، پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کو بہت ٹیلنٹ ملا اور آئندہ بھی ملے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں حسن نے تباہ کن اسپیل کرکے لاہور قلندرز کے ہوش اڑادیے، حسن علی نے اپنی جارحانہ بولنگ سے چار وکٹیں حاصل کیں اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 18/02/2019 - 15:50:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :