ْپاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا،سجاد کھوکھر

نومبر 2017 سے حکومت کی طرف سے کوئی گرانٹ فراہم نہیں کی،حکومت اور سپانسر کے بغیر کوئی بھی کھیل ترقی نہیں کر سکتا، گفتگو

پیر 18 فروری 2019 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ سجاد کھوکھر نے کہاہے کہ فیڈریشن کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اور نہ فیڈریشن میں کوئی کرپشن ہوئی ہے۔وہ گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر اور فنانس سیکرٹری اخلاق عثمانی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے خلاف کچھ لوگوں پہلے دن سے ہی شازشیں تیارکررہے ہیں لیکن ان کو ابھی تک ان شازشوں سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ملک میں ہاکی کی بحالی چاہتے ہیں اس کے علاوہ کو ئی اور بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں منتخب صدر ہوں اور استعفیٰ مانگنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ، ملک ہاکی کی ترقی کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ سجاد کھوکھر نے سنیئر صحافی ناصر اسلم راجہ کی خواہش اور تجویز پر سینئر صحافی عبدالمحی شاہ کی سربراہی میں صحافیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی یہ کمیٹی ملک میں ہاکی کی ترقی اور بہتری کے لئے اپنی اپنی تجویزات اور سفارشات دیگی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے پاس کوئی اپنا سٹیڈیم نہیں ہے اور نہ ہی بنیادی ڈھانچہ موجود ہیاس سلسلہ میں پاکستان سپورٹس بورڈ بھی تعاون اور سہولیات فراہم نہیں کررہا، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نومبر 2017 سے حکومت کی طرف سے کوئی گرانٹ فراہم نہیں کی،حکومت اور سپانسر کے بغیر کوئی بھی کھیل ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے خود رقم نہیں مانگتے بلکہ حکومت رقم کو خود کھلاڑیوں پر خرچ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے کھلاڑیوں کو ملازمتیں مل گئیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار فیڈریشن نے انڈر-16 سکول ہاکی چمپئن شپ خیرپور میں منعقد کروائی اور اب فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انڈر-19 ہاکی چمپئن شپ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری بے جس میں چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
وقت اشاعت : 18/02/2019 - 15:50:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :