وہ بلے باز جو موبائل فون وکٹ پرگرنے سے آﺅٹ ہوا

یہ واقعہ گرامپیئنز کرکٹ ایسوسی ایشن جونیئرز انڈر16گیم میں پیش آیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 19 فروری 2019 14:35

وہ بلے باز جو موبائل فون وکٹ پرگرنے سے آﺅٹ ہوا
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2019ء) ہم سب کرکٹ کا یہ قانون جانتے ہیں کہ اگر کوئی بلے باز اپنے جسم یا بلے سے وکٹوں کی بیلز گرا دے تو وہ آﺅٹ ہو جاتا ہے، مگریہ سن کر حیران ہوں گے کہ 28نومبر 2014ءمیں آسٹریلیا میں ایک کھلاڑی اپنا موبائل فون وکٹوں پر گرنے سے آﺅٹ ہو گیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ پومونل ری کریئیٹو ریزرو(آسٹریلیا) میں گرامپیئنز کرکٹ ایسوسی ایشن جونیئرز انڈر16گیم کے دوران پیش آیا، جب یوتھ کلب اور پومونل کے مابین میچ کھیلا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

مارکس ایلیٹ نامی یہ بلے باز بیٹنگ کے لیے آیا اور پہلی دو گیندیں کھیل لیں، مارکس اس جنریشن سے تعلق رکھتا ہے جسے موبائل فون سے دوررکھنا بہت مشکل ہے تاہم حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اسے شاید احساس نہیں رہا تھا کہ اس کا موبائل فون اس کی جیب میں موجود ہے، جب اس نے تیسری گیند کو ہٹ کرنے کی کوشش کی تو اس کی جیب سے موبائل فون اچھل کر باہر آیا اور وکٹوں سے ٹکرا گیا جس پر امپائر نے آﺅٹ کا اشارہ دے دیا جس پر مارکس کے پاس واپس جانے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 19/02/2019 - 14:35:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :