افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 23فروری کو کھیلا جائیگا

افغان ٹیم بھارت میں آئرلینڈ کیخلاف ایک ٹیسٹ سمیت تین ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کریگا

منگل 19 فروری 2019 16:26

افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 23فروری کو کھیلا جائیگا
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ23فروری کو کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق افغانستان کی ٹیم بھارت میں آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ سمیت تین ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کریگا ،ْ شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 23 فروری، دوسرا میچ 24 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 فروری کو کھیلا جائے ا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 2 مارچ، دوسرا میچ 4 مارچ، تیسرا میچ 7 مارچ، چوتھا میچ 9 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 12 مارچ کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول واحد ٹیسٹ میچ 17 مارچ سے شروع ہو گا۔

وقت اشاعت : 19/02/2019 - 16:26:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :